ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔آئل کمپنیوں کے ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ یکم نومبر سے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔









