سٹاک مارکیٹ انڈیکس پہلی بار 94 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک اور تاریخی دن ہے، 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ٹریڈنگ سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو 100 انڈیکس کو 94,000 کی نئی بلند ترین سطح پر لے گیا۔یاد رہے کہ 100 انڈیکس گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 93514 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور 100 انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا۔