Post With Image

امام مہدی کا نزول کب ہوگا؟ اسلام میں کیا نشانیاں بتائی گئی ہیں؟ پڑھیے معلوماتی خصوصی رپورٹ


قیامت کب آئے گی، یہ کسی کو معلوم نہیں، لیکن قرب قیامت کی کچھ نشانیاں ضرور بیان کی گئی ہیں۔ ان میں سے کچھ نشانیاں معمولی نوعیت کی اور کچھ بہت غیر معمولی ہیں۔ اگر بڑی اور غیر معمولی نشانیوں کی بات کی جائے تو ان میں سے ایک امام مہدی کی آمد بھی ہے۔

اگرچہ تمام مسلمان قیامت سے قبل امام مہدی کی آمد پر یقین رکھتے ہیں، البتہ مختلف مسالک کے درمیان اس معاملے میں کچھ اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔ عام پایا جانے والانظریہ تو یہی ہے کہ امام مہدی قیامت سے قبل آئیں گے اور انسانوں کو تباہی سے بچائیں گے۔ اس کے برعکس پایا جانے والا نظریہ کچھ اس طرح ہے کہ امام مہدی کا ظہور پہلے ہی ہوچکا ہے اور اس نظریے پر یقین رکھنے والے انہیں امام عسکری کا بیٹا قرار دیتے ہیں۔ یہ بات بھی موضوع بحث رہتی ہے کہ کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہی امام مہدی ہیں، لیکن علماءکی کثیر تعداد کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی دو مختلف شخصیات ہیں۔