دکی: بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع دکی کے مقام پر ٹھیکیدار ندی میں پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے کے باعث پہلا دھماکا ہوا، لوگوں کے جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔