سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2308ڈالر کی سطح پر آگئی۔اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کی کمی سے 241000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے کی کمی سے 206619روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 2620روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے کی کمی سے 2246.22روپے کی سطح پر آگئی۔